نئی دہلی،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی میں گندم کی خریداری چھتیس گڑھ ماڈل کے تحت کی جائے گی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چھتیس گڑھ کے پی ڈی ایس ماڈل کے تحت ہی اتر پردیش میں گندم کی خریداری کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اس کے علاوہ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو کس طرح سے پی ڈی ایس سسٹم سے جوڑدیاگیا ہے، اس کا جائزہ لینے کے لئے بھی اتر پردیش کے دودھ ترقی کے وزیر لکشمی نارائن اور خوراک وزیر اتل گرگ کو رائے پور بھیج گیا ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہتر سرکاری اسکیموں کے نفاذ کے لئے اپنے وزیروں کو دوسری ریاستوں کا رخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے تحت پی ڈی ایس کے چھتیس گڑھ ماڈل کا جائزہ لینے کے لئے یوپی کے دودھ ترقی کے وزیر لکشمی نارائن اور خوراک وزیر اتل گرگ کے ساتھ افسروں کا ایک وفد رائے پور پہنچاہے۔یوپی بریگیڈ نے وزیر اعلی رمن سنگھ سمیت چھتیس گڑھ کے زراعت اور خوراک وزراء اور پی ڈی ایس کے افسروں سے ملاقات کی۔چھتیس گڑھ کے پی ڈی ایس نظام کا یوپی بریگیڈ کو پراجیکٹ پریزنٹیشن بھی دیا گیا۔انہیں بتایا گیا کی ریاست میں کس طرح سے دھان کی خریداری ہوتی ہے،انہیں بتایا گیا کہ کھیت کھلیانوں سے لے کر منڈیوں تک دھان کس طرح آتا ہے اور پھر کسانوں کو اس کی ادائیگی کس طرح سے ہوتی ہے۔کارپوریشن اور فوڈ کارپوریشن کو بھیجنے کا کام کس طرح سے کیا جاتا ہے، اس کی بھی پورا تفصیلات دی گئی۔پی ڈی ایس کے ذریعے شہری اور دیہی علاقوں کی ایک بڑی آبادی کو کس طرح سے ہر ماہ اشیائے خوردنی تقسیم کیا ہے، اس کے بارے میں بھی یوپی بریگیڈ نے معلومات جمع کی۔